پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا آج ریلوے چوک دھرنا
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی پٹرولیم مصنوعات پر عائد پٹرولیم لیوی کے خلاف بعد نمازِ جمعہ سہ پہر 3 بجے ریلوے چوک میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔۔
، جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹ ادو فرقان آصف بزدار کریں گے اور اس میں جماعت اسلامی کے کارکنان و شہری شرکت کریں گے ۔ اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹ ادو فرقان آصف بزدار نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھتا ہے جبکہ پہلے ہی عام آدمی کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو چکا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments