انرویل کلب مڈٹاؤن کا ماہانہ اجلاس،فلاحی سرگرمیوں پر گفتگو
ملتان (لیڈی رپورٹر)انرویل کلب ملتان مڈٹاؤن کی ماہانہ میٹنگ صدر حنا چغتائی کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں کلب کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ آئندہ فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں پنک ربن کمپین کے تحت بریسٹ کینسر سے آگاہی کے موضوع پر خصوصی گفتگو بھی ہوئی۔صدر حنا چغتائی نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ انرویل کلب ملتان مڈٹاؤن خواتین کی فلاح و بہبود، صحت عامہ کے فروغ اور مستحق طبقات کی خدمت کے لئے سرگرم عمل ہے ۔ کلب کی سرگرمیوں کا مقصد ضرورت مند افراد کی مدد کے ساتھ خواتین میں صحت، تعلیم اور سماجی ذمہ داریوں سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے ۔ انہوں نے ممبران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے فلاحی اور آگاہی منصوبے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments