سکولوں میں 680ماسٹر ٹرینرز کی مصنوعی ذہانت ٹریننگ کا آغاز

سکولوں میں 680ماسٹر ٹرینرز کی مصنوعی ذہانت ٹریننگ کا آغاز

لیڈ ٹرینرز کا یومیہ معاوضہ 5ہزار، سفری اخراجات 800روپے رکھے گئے ہیں

ملتان(خصوصی رپورٹر)یونیسف کے تعاون سے سکولوں میں 680 ماسٹر ٹرینرز کے لئے مصنوعی ذہانت کے موثر اور ذمہ دارانہ استعمال پر مبنی تین روزہ کیپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ شروع ہوگئی تفصیل کے مطابق پنجاب ایجوکیشن کریکلم، ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی نے یونیسف کے تعاون سے صوبے کے مختلف فیلڈ دفاتر کے تحت 680 ماسٹر ٹرینرز کے لئے مصنوعی ذہانت کے موثر اور ذمہ دارانہ استعمال پر مبنی تین روزہ کیپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ کے انعقاد کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ یہ ٹریننگ 31 اکتوبر 2026 تک دو بیچوں میں ضلع کی سطح پر منعقد ہوگی، جس کے لئے پیٹکٹا کے پرنسپلز اور فیلڈ دفاتر (بشمول بہاولپور خان، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، اسلام آباد، ساہیوال اور سرگودھا) کو سخت مالیاتی اور انتظامی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

جاری کردہ مالیاتی گائیڈ لائنز کے مطابق، ٹریننگ کے دوران لیڈ ٹرینرز کا معاوضہ 5,000 روپے فی دن (بنیاد بر 4 سیشنز فی 90 منٹ)، ماسٹر ٹرینرز کے سفری اخراجات 800 روپے فی دن، اور تمام شرکاء و ٹرینرز کی ریفریشمنٹ کے لئے 1,500 روپے فی دن فی کس مقرر کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سٹیشنری کے لئے 1,000 روپے فی ٹرینی، صفائی و معاون عملے کے لئے 2,000 روپے فی کلاس، اور جنریٹر کے ایندھن کی مد میں 7,000 روپے فی ٹریننگ سینٹر مختص کئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں اس بات پر سخت زور دیا گیا ہے کہ تمام ادائیگیاں نقد کرنے کے بجائے صرف کراس چیک کے ذریعے کی جائیں گی، اور تمام جاری کردہ چیکس کی کاپیاں، بینک سٹیٹمنٹس (جن میں متعلقہ چیک واضح ہوں)، اصل حاضری شیٹس، تصدیق شدہ سٹاک رجسٹرز اور واؤچر اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ ایف بی آر اور پیرا کے تحت ٹیکس کی کٹوتیوں اور پیپرا قوانین کی مکمل پاسداری لازمی ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...