نشہ آور گولیوں کی فروخت
کچہ کھوہ (نامہ نگار) چک نمبر 30/10-R میں مبینہ طور پر نشہ آور گولیوں اور کیپسول کی فروخت جاری ہونے پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے ۔شہریوں کے مطابق نشہ آور ادویات کی مبینہ غیرقانونی فروخت کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور ڈرگ انسپکٹر سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں میڈیکل اسٹورز کی جانچ پڑتال کی جائے اور نشہ آور گولیوں و کیپسول کی فروخت سے متعلق الزامات کی تحقیقات کی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments