نشتر یونیورسٹی : برطانوی ماہر یورولوجسٹ کا سرجیکل سامان عطیہ
ڈاکٹر نعیم شیخ نے سامان وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کے سپرد کردیا
ملتان (لیڈی رپورٹر) برطانیہ کے معروف ماہر یورولوجسٹ ڈاکٹر نعیم شیخ نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ انڈو یورولوجی کو جدید سرجیکل سامان عطیہ کر دیا، جس سے مریضوں کو معیاری علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں ڈاکٹر نعیم شیخ نے عطیہ کردہ سامان وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کے حوالے کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے ڈاکٹر نعیم شیخ کے جذبے اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی معالجین کا اپنے اداروں اور مستحق مریضوں کی خدمت کے لئے آگے آنا قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جدید سرجیکل سامان کی فراہمی سے شعبہ انڈو یورولوجی میں مریضوں کو علاج کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ڈاکٹر نعیم شیخ نے کہا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں مریضوں کی خدمت کا جذبہ دیکھ کر انہیں خوشی ہوئی ہے ۔ تقریب میں یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران اور شعبہ یورولوجی کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments