14 پولیس افسران و اہلکاروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

 14 پولیس افسران و اہلکاروں کے  تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے ضلع بھر میں 14 پولیس افسران و اہلکاروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ، مختلف تھانوں، پولیس لائن اور لیگل برانچ میں تعینات افسران و اہلکاروں کو تبدیل کر دیا گیا۔

 احکامات کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد جلیل خان کو تھانہ کوٹ مومن سے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن، معظم جمشید شہزاد کو تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن سے تھانہ کوٹ مومن، طاہر محمود کو پولیس لائن سے تھانہ اربن ایریا، احمد رضا شاہ کو تھانہ کینٹ سے تھانہ سلانوالی اور عزیز احمد کو تھانہ سلانوالی سے تھانہ کینٹ تعینات کر دیا گیا۔

 ہیڈ کانسٹیبل ثمر حبیب کو تھانہ سٹی سے تھانہ کوٹ مومن، غلام عباس کو تھانہ کینٹ سے تھانہ عطا شہید اور آصف شہزاد کو پولیس لائن سے تھانہ بھیرہ منتقل کر دیا گیا، جبکہ ہیڈ کانسٹیبل احسن اﷲ کو تھانہ بھیرہ سے تھانہ مڈھ رانجھا تعینات کیا گیا ہے ۔ اسی طرح کانسٹیبل احمد خان اور تجمل عباس کو پولیس لائن سے نائب کورٹ لیگل برانچ، جبکہ محمد رضوان کو نائب کورٹ لیگل برانچ سے پولیس لائن بھیج دیا گیا ہے ۔ کانسٹیبل ڈرائیور سہیل ریاض کو تھانہ لکسیاں سے تھانہ کینٹ اور عرفان راشد کو تھانہ کینٹ سے تھانہ لکسیاں تعینات کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...