گجرات :ٹریفک حادثات کی وجوہات روک تھام کے حوالے سے میٹنگ
گجرات(سٹی رپورٹر )ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی زیرِ صدارت ضلع بھر میں مہلک ٹریفک حادثات کی وجوہات، روک تھام اور ٹریفک قوانین پر مو ثر عملدرآمد کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈی ایس پی ٹریفک اختر محمد، ڈی ایس پی پٹرولنگ اور دیگرافسر وں نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ٹریفک حادثات کی وجوہات، حادثات کے زیادہ امکانات والے مقامات، تیز رفتاری، اوورلوڈنگ، کم عمر ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او نے ہدایت کی کہ مہلک ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے موثر اور مربوط حکمتِ عملی اپنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments