نوجوان نے سر میں گولی مار کر مبینہ خودکشی کر لی
گوجرہ (نمائندہ دنیا ) نوجوان نے مبینہ طور پر سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔
سٹی پولیس گوجرہ کو اطلاع ملی کہ ٹوبہ روڈ فوجی بستی ریلوے لائن کے قریب نوجوان کی لاش پڑی ہے ، جس کے سر میں گولی لگی ہوئی ہے ، جبکہ پستول اور موبائل فون بھی لاش کے قریب پڑے ہیں۔ اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا، جہاں متوفی کی شناخت 28 سالہ اسد شہباز ولد محمد شہباز سکنہ گلی نیم والی، حال مقیم ناصر ٹاؤن کے نام سے ہوئی۔ سٹی پولیس نوجوان کی ہلاکت کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments