ٹیچرز یونینز مسائل کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق

ٹیچرز یونینز مسائل کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق

ٹیچرز یونینز مسائل کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رہے گی ،نمائندوں کا اجلاس میں اعلان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع بھر کی ٹیچرز یونینز اور ملازمین تنظیموں نے نجکاری، پنشن میں کٹوتیوں، لیو انکیشمنٹ اور دیگر مسائل کے خلاف مشترکہ احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق کر لیا، ساتوں تحصیلوں کے نمائندوں کے اہم اجلاس میں دوٹوک اعلان کیا گیا کہ مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رہے گی اور اساتذہ و ملازمین کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ہائی اسکول سرگودھا میں منعقدہ اس اجلاس کی میزبانی سٹی صدر ایس سی ایس محمد افضل بھٹی اور ضلعی صدر لیب اٹینڈنٹس ایسوسی ایشن ملک باسط نواب اختر نے کی۔

اجلاس میں پرنسپل شہدائے اے پی ایس میموریل سکول سید احتشام الحق ہمدانی ،پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی و ضلعی عہدیداران، ضلع کی ساتوں تحصیلوں کے ٹیچرز یونین صدور و نمائندگان، ڈاکٹر محمد ادریس قادری، رانا جاوید، راؤ شوکت علی، صدر ایس سی ایس ضلع سرگودھا سجاد حسین شیرازی، جنرل سیکرٹری رانا محمد اسلم، لیب اٹینڈنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جنید اکبر اور ایپکا ضلع سرگودھا کے صدر ملک خالد، سینئر نائب صدر امتیاز حسین سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سرکاری اسکولوں کی نجکاری کی پالیسی فوری ختم کرنے ، اساتذہ و ملازمین کو ڈسپیریٹی الاؤنس کی ادائیگی، پنشن میں کٹوتیوں اور لیو انکیشمنٹ سے متعلق فیصلوں پر نظرثانی، کنٹریکٹ اساتذہ کی مستقلی اور رول 17-A کے تحت فوت شدہ ملازمین کے بچوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کے مطالبات پیش کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...