جماعت اہلِ حدیث کے سینئر ذمہ داران کا پنجاب سیکرٹریٹ کا دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جماعت اہلِ حدیث سرگودھا کے سینئر ذمہ داران عباد سلام اور ڈاکٹر حسان عبید نے پنجاب سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، جہاں ان کی امیر جماعت اہلِ حدیث پنجاب حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں جماعت کے آئندہ سالانہ شورٰی اجلاس کی تیاریوں، تنظیمی امور، باہمی رابطوں اور دینی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی ۔اس موقع پر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے جماعتی معاملات میں باہمی مشاورت، تنظیمی اتحاد اور ذمہ داران کے مؤثر کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دینی و تنظیمی سرگرمیوں کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے باہمی تعاون اور رابطے کو مضبوط بنانا ضروری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments