ڈپٹی کمشنر کا دورہ تونسہ بیراج ، تھل جیپ ریلی کے انتظامات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا دورہ تونسہ بیراج ، تھل جیپ ریلی کے انتظامات کا جائزہ

افتتاحی تقریب، سکیورٹی، ٹریفک اور سہولیات بروقت مکمل کریں، جواد حیدر پرائس کنٹرول اجلاس میں گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم

کوٹ ادو ،چوک سرور شہید(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار،نمائند ہ دنیا)ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو محمد جواد حیدر شاہ نے ٹی ڈی سی پی پارک ہیڈ تونسہ بیراج کا دورہ کرکے تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو تمام تیاریاں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈی پی او منصور قمر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سلمان ظفر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز محمد اسد علی، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو فرخ محمود اور اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید ملک محمد اقبال لنگ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے جیپ ریلی کی افتتاحی تقریب اور دیگر پروگراموں کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی، پارکنگ، اسٹیج کی تیاری اور شرکا و شائقین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے باہمی رابطے سے انتظامات مکمل کریں تاکہ ایونٹ کو بہتر انداز میں منعقد کیا جا سکے ۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا، جس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، دستیابی اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...