جہانیاں ، مہنگائی کا طوفان، آٹا، گیس، سبزیاں اور پھل مزید مہنگے
گھریلو بجٹ متاثر، ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشو ں کیخلاف کارروائی کی جائے ، شہری
جہانیاں (نامہ نگار)جہانیاں، ٹھٹھہ صادق آباد اور تحصیل بھر میں مہنگائی کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ آٹا، ایل پی جی گیس، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عام آدمی کا گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے ، جبکہ محدود آمدنی والے خاندانوں کے لیے روزمرہ اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بازاروں میں سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث دکاندار من مانے دام وصول کر رہے ہیں، جس سے خریداروں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔سابق صدر بار چوہدری جمال ناصر، چوہدری محمد شفیق خاور، ڈاکٹر عمران فاروق، محمد اسلم احساس، حاجی ابرار احمد، مظہر ندیم اور مشتاق احمد نے تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کا فوری نوٹس لیا جائے ، ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments