نہری پانی چوری ، دو روز میں 57 زمینداروں پر مقدمات

نہری پانی چوری ، دو روز میں 57 زمینداروں پر مقدمات

غیر قانونی لفٹ پمپ، پائپ ، سیفن کے ذریعے پانی چوری ،کارروائیاں تیز

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر ضلع کوٹ ادو میں نہری پانی چوری کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔ دو روز کے دوران پانی چوری کے الزام میں 57 زمینداروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد جواد حیدر شاہ کی ہدایات پر محکمہ انہار نے غیر قانونی لفٹ پمپ، پائپ اور سیفن کے ذریعے نہری پانی چوری کرنے ، فصلوں کو سیراب کرنے اور اپنے حصے سے زائد پانی استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔آپریشن کے دوران ٹی پی لنک کینال آر ڈی صفر سے 30، راجباہ لوئر کوٹ سلطان، موضع رکھ پتل اور 152 ایم ایل سمیت مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے مزید 29 زمینداروں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ۔ ان میں ضمیر حسین چانڈیہ، فیاض احمد شیخ، خالد سندیلہ، محمد طارق رڈ، فیض اللہ، غلام مصطفیٰ سنجانی سلیمان، غلام عباس، عبدالروف رڈ، خالد، عابد اللہ بخش موہانہ، منظور حسین، محمد رمضان، محمد بلال نمڑدی، محمد آصف نمڑدی، خالد حسین پتافی، محمد ساجد نمڑدی، محمد اشرف چندرڑ، محمد شعیب نمڑدی، غلام یعقوب رڈ، عبدالشکور، عقیل الرحمٰن، محبوب ذوالفقار رڈ، شاہد مصطفیٰ قریشی، میاں احمد قریشی، محمد شریف اور ولی محمد رڈ سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔پولیس نے ایس ڈی او محکمہ انہار عدنان سمیع کی مدعیت میں مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...