چوری شدہ گائے برآمد ، مالک کے حوالے
ماہڑہ (نامہ نگار)تھانہ روہیلانوالی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غریب مزدور کی چوری ہونے والی گائے ملتان سے برآمد کرکے۔۔
بحفاظت اصل مالک کے حوالے کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ساجد سلطان اور اے ایس آئی محمد عابد حسین نے جدید تکنیک اور حکمت عملی کی مدد سے چوری میں ملوث عناصر کا سراغ لگایا اور ملتان میں چھاپہ مار کر مسروقہ گائے برآمد کر لی۔گائے کی واپسی پر مزدور نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے روہیلانوالی پولیس، بالخصوص ایس ایچ او ساجد سلطان اور اے ایس آئی محمد عابد حسین کا شکریہ ادا کیا۔ اس نے پولیس افسران کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments