40سالہ خاتون سمیت 2افراد کو اغوا کرلیا گیا
ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کی اطلاعات پر ملزموں کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔۔۔
سٹی جلالپور پولیس کو بستی چکی سٹاف سے اقبال نے بتایا کہ کام سے گھر پہنچا تو بیٹی موجود نہ تھی پتاجوئی کی تو معلوم ہوا کہ اکرم بیٹی کو زبردستی کار میں بٹھاکر اغوا کرکے فرار ہوگیا جبکہ صدر جلالپور پولیس کو بیٹ کیچ سے سلیم نے اطلاع دی کہ چار نامعلوم اشخاص زبردستی گھر داخل ہوئے 40سالہ نسیم مائی کو مبینہ اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments