بی آئی ایس پی :پیغامات کے باوجود خواتین رقوم سے محروم

بی آئی ایس پی :پیغامات کے باوجود خواتین رقوم سے محروم

چک نمبر 520 کی خواتین پریشان، دوبارہ ادائیگی کا پیغام بھیجنے کی یقین دہانی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت قسط جاری ہونے کے پیغامات موصول ہونے کے باوجود نورشاہ تلائی کے چک نمبر 520 کی مستحق خواتین امدادی رقم سے محروم ہیں، جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ متاثرہ خواتین نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور رکی ہوئی رقوم جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیل کے مطابق چک نمبر 520 کی مستحق خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے قسط جاری ہونے کا پیغام موصول ہوا، تاہم متعلقہ ادائیگی مرکز پہنچنے پر انہیں رقم فراہم نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہے ، ایسے میں امدادی رقم نہ ملنے سے پریشانی مزید بڑھ گئی ہے ۔دوسری جانب اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کوٹ ادو حسن عباس نے بتایا کہ متاثرہ خواتین کو دوبارہ ادائیگی کے حوالے سے پیغام موصول ہوگا، جبکہ ان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی ہیں۔متاثرہ خواتین اور علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے ادائیگی میں حائل رکاوٹ دور کی جائے اور تمام مستحق خواتین کو ان کی اقساط جلد فراہم کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...