وہاڑی میں بنو قابل پروگرام کے تحت طلبہ میں اسناد تقسیم

وہاڑی میں بنو قابل پروگرام کے تحت طلبہ میں اسناد تقسیم

مفت آئی ٹی کورسز مکمل کرنے والے نوجوانوں کو سکیورٹی فیس بھی واپس

وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کے وژن کے تحت بنو قابل پروگرام کے ذریعے آئی ٹی ٹریننگ سینٹر وہاڑی میں مفت آئی ٹی کورسز مکمل کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کر دی گئیں جبکہ ان کی سیکیورٹی فیس بھی واپس کر دی گئی۔اس سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی دفتر فیصل ٹاؤن وہاڑی میں تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی کے جنرل سیکرٹری ملک مقصود اطہر اعوان نے کی۔ ضلعی امیر جماعت اسلامی وہاڑی چوہدری طارق محمود اور جنرل سیکرٹری راؤ عمر نفیس مہمانانِ خصوصی تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بنو قابل پروگرام کے تحت نوجوانوں کو جدید آئی ٹی کورسز کی مفت تربیت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ ہنر حاصل کرکے باعزت روزگار کما سکیں اور اپنا کاروبار بھی شروع کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ہنرمند اور خودمختار بنانا ہے تاکہ وہ اپنے خاندان اور والدین کا سہارا بن سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...