دو سال سے مفرور اشتہاری گرفتار

 دو سال سے مفرور اشتہاری گرفتار

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

 تھانہ سٹی بورے والا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 688/24 میں دو سال سے مفرور اشتہاری ملزم محمد سعید کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی بورے والا ملک کاظم حسین تھہیم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم کو حراست میں لیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔ ڈی پی او تصور اقبال نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...