2فوڈ پوائنٹس سیل،7کو جرمانے ،63کو وا رننگ
ڈویژن میں 360ساشے گٹکا ،20لٹر آئل اور 3کلو دالیں تلف
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے سرگودھا ڈویژن میں84فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران کارروائی2 فوڈ پوائنٹ کو سربمہر،7فوڈ پوائنٹس کو جرمانے جبکہ 63یونٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کر دیئے ۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے سرگودھامیں کارروائی کرتے ہوئے گٹکے کی فروخت پر 2 کولڈ کارنرز کوسیل ،2چکن شاپس کو نامکمل میڈیکل سرٹیفکیٹس اور صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث مجموعی طور پر4 ہزار روپے جرمانہ کیا، بھکر میں کریانہ سٹور اور فاسٹ فوڈز کوکھلے مصالحہ جات کی فروخت اور ناقص آئل سے اشیاء خوردونوش کی پروڈکشن کے باعث مجموعی طور پر25ہزار روپے جرمانہ ، خوشاب میں 2ہوٹلوں کوحفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور ناقص سٹوریج کے باعث مجموعی طور پر10ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، میانوالی میں چکن شاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر2ہزار روپے جرمانہ کیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ڈویژن بھر میں چیکنگ کے دوران360ساشے گٹکا ،20لٹرناقص آئل اور 3کلو دالیں تلف کیں۔