اناڑی رکشہ ڈرائیور موت کے سوداگر پابندی لگانا بے حد ضروری :حاجی صادق

اناڑی رکشہ ڈرائیور موت کے سوداگر  پابندی لگانا بے حد ضروری :حاجی صادق

بلدیہ جوہرآباد کے سابق وائس چیئرمین حاجی محمد صادق کھچی نے کہا کہ اناڑی رکشہ ڈرائیور موت کے سوداگر بنے ہوئے ہیں

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)اس لئے اُن پر پابندی لگانا بے حد ضروری ہے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ رکشہ ڈرائیوروں کی اکثریت نابالغ بچوں کی ہے جن کے پاس ڈرائیورنگ لائسنس تو کجا شناختی کارڈ بھی نہیں ہے۔ اُن کی ناتجربہ کاری کے باعث شہر میں حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ اس لئے ضلعی انتظامیہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور کمسن و اناڑی رکشہ ڈرائیوروں پر پابندی عائد کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں