کشمیری عوام نے ن لیگ کا بیانیہ مسترد کر دیا چو دھری خالد محمود آرائیں

کشمیری عوام نے ن لیگ  کا بیانیہ مسترد کر دیا  چو دھری خالد محمود آرائیں

تحریک انصاف تحصیل بھیرہ کے جنرل سیکرٹری چو دھری خالد محمود آرائیں نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے تحریک انصاف کے حق میں ووٹ دے کر کشمیر پر عمران خان کے دو ٹوک موقف کی حمایت کر دی ہے

بھیرہ(نامہ نگار ) یہ بات پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے ن لیگ کا بیانیہ مسترد کر دیا ہے نواز شریف کے بھارتی رابطوں کی تصدیق گوجرانوالہ میں ان کے امیدوار اسماعیل گجر کے اس بیان سے بھی ہو گئی ہے جس میں انہوں نے بھارت سے مدد لینے کی بات کی جس کی اب تک ن لیگ کے کسی لیڈر نے مذمت نہیں کی انہوں نے کہا کہ ن لیگ جو کچھ کر رہی ہے ریاستی اداروں کا فرض ہے کہ وہ اس کا فوری نوٹس لیں ن لیگ کی ملک دشمنی کی یہ روش اگر برقرار رہی تو یہ ملک کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ثابت ہوگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں