کنٹونمنٹ بورڈالیکشن،جماعت اسلامی کے امیدواروں کا اعلان

 کنٹونمنٹ بورڈالیکشن،جماعت اسلامی کے امیدواروں کا اعلان

ترازو کے نشان پر 6امیدوار میدان میں اتار دئیے ہیں،خالد وحید پراچہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے 6امیدوار کا اعلان کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل سیاسی امور جماعت اسلامی ضلع سرگودھا خالد وحید پراچہ نے بتایا کہ کینٹ بلدیاتی انتخاب میں ترازو کے نشان پر جماعت اسلامی نے اپنے 6امیدوار میدان میں اتار دیے ہیں ان کی سرپرستی امیدوار پی پی 78شمس نوید چیمہ کریں گے اور کینٹ ایریا کے تمام کارکنان جماعت اسلامی کے علاوہ سماجی ، سیاسی اور سوشل سوسائٹی کی بھرپور حمایت اور سپورٹ کر کے ان امیداروں کو کامیاب کروائیں گے ۔ لوگ موجودہ حکمرانوں کی دشمن پالیسیوں سے بے زار ہو چکے ہیں اس لیے عوام چاہتے ہیں کہ نیک اور صالح قیادت کو لایا جائے جو جماعت اسلامی نے عوام کے سامنے پیش کردیے ۔ وارڈ نمبر1میں طاہر فاروق اعوان، 2میں پرویز اصغر چیمہ، وارڈ نمبر4میں ہارون مرتضیٰ قطبی، نوید حسن چیمہ، 5میں حافظ عدیل باسط اور 6میں آصف امین کو ٹکٹ جاری کر دئیے اور نامزدگی کاغذات جمع کروادئیے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں