پولیس نے 8ماہ سے لاپتہ لڑکا ڈھونڈ نکالا،والدین کے حوالے

 پولیس نے 8ماہ سے لاپتہ لڑکا ڈھونڈ نکالا،والدین کے حوالے

پولیس کی کاروائی، آٹھ ماہ سے گمشدہ بچہ تلاش کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تفصیل کے مطابق نصیر پور کلاں کوٹ مومن کے رہائشی نصراﷲ خان نے تھانہ کوٹ مومن سرگودہا درخواست دی کہ اسکا بیٹا مسمی محمد حسن بعمر15سال جو کہ گھر کے باہر کھیل رہا تھااورتاحال گھر واپس نہ آیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمدکی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغوی کی تلاش کے لئے تمام ذرائع بروئے کار لائے گئے جن میں سوشل میڈیا، الیکڑنک میڈیا، پرنٹ میڈیا وغیرہ پر اشتہار شوروغوغہ جاری کروائے ۔ بالآخر دن رات محنت اور جدید وروائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے محمد حسن کو تلاش کرکے اسکے لواحقین کے حوالے کردیا ۔ محمد حسن نے بتلایا کہ اسکو کسی نے اغواء نہ کیا ہے وہ گھر والوں سے ناراض ہوکر سرگودھا آگیا تھا۔مدعی مقدمہ نے مقامی پولیس کو وقوعہ کے سات ماہ بعد اطلاع دی جبکہ پولیس نے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلاتے ہوئے چند دنوں میں بچے کو ڈھونڈ نکالا ۔ عوام سے گزارش ہے کہ ایسی صورتحال میں پولیس کو بروقت اطلاع دیں تاکہ کسی بڑے حادثہ سے بچا جا سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں