حضرت محمدؐ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی جزو :انصر مجید

حضرت محمدؐ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی جزو :انصر مجید

آپ ؐنے جہالت میں ڈوبی انسانیت کو ایمان کی روشنی میں لا کھڑا کیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت انصر مجید خان نے کہا ہے کہ نبی کریم حضرت محمد ؐ کو اﷲ تعالیٰ نے تا قیامت تمام انسانو ں کی رہنمائی اور کامیابی کیلئے مبعوث فرمایا،حضرت محمدؐ کی نبوت اہل ایمان کیلئے اﷲ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان ہے ، جامع مسجد گول چوک میں 17ویں سالانہ انٹرنیشنل عظمت صحابہ ؓ و ختم نبوتؐ کانفرنس علماء سے خطاب کر رہے تھے ،صوبائی وزیر نے کہا کہ رسول اﷲؐ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی جزو ہے ۔حضرت محمدؐ سے محبت کا عملی تقاضا ان کی سیرت مبارکہ اور احکامات کی پیروی کا متقاضی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حضرت محمدؐ نے جہالت کے اندھیروں میں ڈوبی انسانیت کو ایمان کی روشنی میں لا کھڑا کیا ۔ کانفرنس سے ملک کے جید علمائے کرام نے بھی خطاب کیا اور نبی پاکﷺ کی سیرت پر روشنی ڈالی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں