پٹواریوں کی ہڑتال کا ساتواں دن،سائل پریشانی کا شکار

پٹواریوں کی ہڑتال کا ساتواں دن،سائل پریشانی کا شکار

محکمہ ریونیو کے امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ،ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

سرگودھا(نامہ نگار ) پٹواریوں نے مطالبات کے حق میں ساتویں روز بھی ہڑتال کی جس کے باعث محکمہ ریونیو کے امور ٹھپ ہو کر رہ گئے اور سائلین کی ایک بڑی تعداد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،اس موقع پر ضلعی صدر انجمن پٹواریان و دیگر کا کہنا تھا کہ اے سی جام پور کے خلاف سخت کاروائی تک ہڑتال جاری رکھیں گے ،پٹواریوں کے ساتھ ہر دور میں حکام بالا نے سوتیلی ماں کا سلوک کیا ہے ، حکام کی یہ جگا شاہی اب کسی صورت برداشت نہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں