قبضہ مافیا سے لاکھوں روپے کا 12 ایکڑ ز رعی رقبہ واگزار

 قبضہ مافیا سے لاکھوں روپے کا 12 ایکڑ ز رعی رقبہ واگزار

آیندہ سرکاری اراضی پرقبضہ کیا گیاتو قانونی ایکشن لیا جائے گا:خزراں علی

قائدآباد (نمائندہ دنیا ) پنجاب حکومت کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر خزراں علی قبضہ مافیا سے لاکھوں روپے مالیت کے بارہ ایکڑ ز رعی رقبہ واگزار کروا لیا گیا ، انہوں نے محکمہ مال کے اہلکاروں کے ہمراہ چک نمبر 3ٹی ڈی اے میں غیر قانونی زرعی اراضی 12ایکڑز مالیت 5760000 پر قبضہ جمارکھا تھا جس پر انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ناجائز قابضین سے 12 ایکڑ چھڑوالئے ہیں، انہوں نے کہاکہ آیندہ اگر کسی نے سرکاری اراضی پرقبضہ کیا تو فوری قانونی ایکشن لیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں