سرگودھا روڈ پر حادثے کا مقدمہ کار اور ویگن ڈرائیور کے خلاف درج
شاہ پور صدر(نمائندہ دنیا ) سرگودہا روڈ پر ہونے والے حادثہ کا مقدمہ پولیس تھانہ شاہپور نے پولیس اہلکار آصف مزمل کی مدعیت میں ہائی ایس ڈرائیور مطلوب اور کار ڈرائیور عمر حیات کے خلاف درج کر لیا ہے ، آصف مزمل نے رپٹ درج کرائی کہ وہ ساتھی اہلکاروں کے ہمراہ ویگوال سے شاہپور آ رہا تھا ایک شادی ہال کے قریب تیز رفتار ہائی ایس جسے ڈرائیورمطلوب حسین سکنہ محب پور خوشاب چلا رہا تھابے قابو ہو کر سامنے سے آنے والی کار سے جا ٹکرائی جسے عمر حیات سکنہ وادی سون چلا رہا تھا ۔
حادثہ میں دو خواتین اقصی ٰ اور عائشہ دختران یعقوب جاں بحق ہو گئیں جبکہ دیگر پندرہ سے بیس مسافر شدید زخمی ہوئے ، حادثہ میں دونوں ڈرائیور وں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں ۔ حادثہ دونوں ڈرائیوروں کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ۔