جہلم خوشاب پل پر واٹر پارک بنا یا جائیگا،سیکرٹری سیاحت

 جہلم خوشاب پل پر واٹر پارک بنا یا جائیگا،سیکرٹری سیاحت

شاہ پور صدر(نمائندہ دنیا )میانوالی سے سرگودھا تک کوئی سیاحتی مقام نہ ہونے کی وجہ سے دریائے جہلم خوشاب پل پر واٹر پارک بنا کر سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔

دریائے جہلم کے مشرقی کنارے پر 32 کنال زمین پر ایک شاندار تفریحی واٹر پارک اور ریسٹ ایریا بنایا جائے گا جہاں عوام کی تفریح کے لیے کئی قسم کی کشتیاں مہیا کی جائیں گی ۔ ریسٹورنٹ بنائے جائیں گے ۔ پبلک واش رومز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا ۔ یہ بات سیکرٹری ٹورازم پنجاب اسد اللہ فیض نے منیجر ٹی ڈی سی پی معظم میاں کے ہمراہ دریائے جہلم کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور فرخ طفیل ، نائب تحصیل دار الیاس خان کوآرڈینیٹر NA92 سید گل محمد شاہ ،ریڈر اے سی شاہ پور سکندر عباس ،سجاد حسین ،گرداور رانا ممتاز ،بابر بھٹی ،محمد فیصل ،شعیب بغدادی سمیت دیگر اہلکار موجود تھے ۔ سیکرٹری ٹورازم نے بتایا کہ حکومت اس جگہ کو ایک بڑے تفریحی پوائنٹ میں تبدیل کیا جائے گا جس سے میانوالی سے لاہور کے درمیان سفر کرنے والے لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں