مدرسہ کے سامنے کھڑا ہونے سے روکنے پر تشدد،مقدمہ درج
شاہ پور صدر (نمائندہ دنیا )مدرسہ کے سامنے کھڑا ہونے سے منع کرنے پر رئیس مدرسہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق حافظ محمد نعیم سکنہ سردار پور نون ماسر نے رپورٹ درج کرائی کہ اس نے ملزمان عطااللہ ،شکیل ،عدیل کو۔۔۔
مدرسہ کے سامنے کھڑا ہونے منع کیا ،ملزمان اشتعال میں آگئے اور گالم گلوچ کرتے ہوئے مسجد میں داخل ہو گئے اور رئیس مدرسہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا شور سن کر لو گ جمع ہو گئے اور منت سماجت کرکے جان بخشی کروائی پولیس تھانہ شاہ پور نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔