گاڑی میں گیس سلنڈر اور اوور سپیڈ،3ڈرائیور گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) گیس سلنڈر نصب کر کے جانوں کو خطرہ میں ڈالنے اور تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے والے قانون کی گرفت میں آ گئے۔۔۔
ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے 85 شمالی کے قریب ہائی ایس میں گیس سلنڈر نصب کر کے چلانے پر ذیشان کو گاڑی سمیت حراست میں لے لیا، ٹریفک پولیس نے خالد حسین کو تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر پکڑ لیا، جھال چکیاں کے علاقہ میں پٹرولنگ پولیس نے احمد سعید کو تیز رفتاری سے ٹرک چلاتے ہوئے پکڑ لیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔