13 سالہ طالب علم پر اسرار طور پر غائب ہو گیا

 13 سالہ طالب علم  پر اسرار طور پر غائب ہو گیا

سرگودھا(نامہ نگار)129شمالی سے 13سالہ طالب علم پر اسرار طور پر غائب ہو گیا۔۔۔

 غلام عباس کا بیٹا علی حیدر مقامی مدرسہ میں زیر تعلیم ہے جو کہ چھٹی کے بعد گھر واپس نہیں آیا اور نہ ہی اس کا کوئی سراغ لگ سکا، ورثاء نے اس کے اغواء کا شبہ ظاہر کیا ہے جس پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں