جامعہ عربیہ ضیاء العلوم میں 104طلبا کی دستار بندی کی گئی

جامعہ عربیہ ضیاء العلوم میں 104طلبا کی دستار بندی کی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جمعیت اشاعت التوحید والسنہ پنجاب کے نائب امیر علامہ عطاء اﷲ بندیالوی نے کہا ۔۔۔

کہ توحید وسنت کے پرچار کے بغیر معاشرے کی اصلاح ممکن نہیں اس لئے ملک کے جاری نظام تعلیم میں سرکاری طور پر اسلامی شعائر کو شامل اشاعت کرنا وقت کی ضرورت اور تمام مسائل سے نجات کا حل ہے ۔ جامعہ عربیہ ضیاء العلوم کی تقریب تکمیلِ بخاری شریف اور توحید وسنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت اشاعت التوحید والسنہ پنجاب کے نائب امیر علامہ عطاء اﷲ بندیالوی، جامعہ سرگودھا کے مولانا عبدالکریم، مولانا مسعودالحسن فاروق اور دیگر نے نے کہا کہ قرآن پاک کا علم حاصل کر کے اس کو لوگوں تک پھیلانے والے پوری قوم کے لئے مشعل راہ ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کروا کر عالم دین بنائیں تاکہ ملک بھر میں تبلیغ دین کا کام عام ہو سکے ۔ جامعہ کے فارغ التحصیل 104 طلباء کی دستار بندی کی گئی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں