کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہو م میں ریلی

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے  ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہو م میں ریلی

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار ) کشمیریو ں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں۔۔۔

 5فروری کے موقع پر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہو م (صنعت زار) میں ریلی کا انعقاد۔ریلی کی قیادت منیجر صنعت زار فاطمہ احمد نے کی۔ ریلی میں ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہو م کی اساتذہ کرام اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر منیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہو م فاطمہ احمد نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ 5فروری کی ریلی کا مقصد کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پر بھارتی مظالم اور اور غاصبانہ قبضہ کی بھر پور الفاظ میں مذمت کر تے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں