جشن ظہور تاجدار ولایت حضرت علیؓ کی تقریب

 جشن ظہور تاجدار ولایت حضرت علیؓ کی تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جشن ظہور تاجدار ولایت حضرت علیؓ کی تقریب کا انعقاد غنی پارک میں مہر حسن رضا کی رہائشگاہ پر کیا گیا، جس کی صدارت مہر علی رضا، مہر اکرام رضا ایڈووکیٹ، مہر عمران ایڈووکیٹ، مہر محسن رضا آرائیں نے کی اور حضرت علیؓ کی ولادت کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔

مشہور قصیدہ خواں رجب تصدق علی خاں نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ حضرت علیؓ کی زندگی ہمارے لیے چشمہ ہدایت ہیں ، تقریب کے آخر میں شرکاء کیلئے لنگر و نیاز کا وسیع انتظام بھی کیا گیا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں