ریلوے پھاٹک کندیاں کے جنگل میں قتل ،ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل

ریلوے پھاٹک کندیاں کے جنگل میں  قتل ،ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل

میانوالی (نامہ نگار )تھانہ کندیاں کے علاقہ ریلوے پھاٹک کندیاں میں جنگل میں فائر کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا گیا۔

مقتول کی شناخت محمد اقبال خان کے نام سے ہوئی ہے وہ 4 ڈی بی کا رہائشی تھا،ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر فوری نوٹس لیا اور ڈی ایس پی سرکل پپلاں کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں