رورل ہیلتھ سنٹر مڈھ رانجھا میں کل سے 3روزہ ہفتہ صحت پروگرام کا انعقاد ہو گا

رورل ہیلتھ سنٹر مڈھ رانجھا  میں کل سے 3روزہ ہفتہ  صحت پروگرام کا انعقاد ہو گا

مڈھ رانجھا (نمائندہ دنیا)رورل ہیلتھ سنٹر مڈھ رانجھا میں کل سے 3 روزہ ہفتہ صحت پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

جس میں بیماریوں کی تشخیص اور مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائینگی۔ حکومت پنجاب محکمہ صحت کی ہدایات پر 20تا 22مارچ رورل ہیلتھ سنٹر مڈھ رانجھا میں ہفتہ صحت پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ڈاکٹر سید طاہر محبوب کاظمی نے بتایاکہ مفت طبی معائنہ کیلئے خصوصی کیمپس کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں