ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس ‘ 1122کی کارکردگی پر بریفنگ

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس ‘ 1122کی کارکردگی پر بریفنگ

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

 اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر نوید اقبال، سی او ہیلتھ ڈاکٹر ندیم رضا ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ملک محمد نواز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈ ری سعد رسول، سی او ایم سی امجد حسین کے علاوہ دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ڈپٹی کمشنر کو ایمرجنسی آلات، ایمبولینسسز، روڈ پر رونما ہونے والے حادثات اور ریسکیو 1122 کی گذشتہ سال کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اور ٹریفک ایجوکیشن عملہ کو ہدایت کی کہ سکولوں کالجوں کے طلبا کو ٹریفک قوانین، ہیلمٹ کے استعمال اور موٹر سائیکل ڈرائیونگ سے متعلق آگاہی لیکچر دیئے جائیں تاکہ آئے روز حادثات رونما نہ ہوں۔ انھوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کو ہدایت کی کہ کسانوں کو فصلوں کی باقیات کو آگ نہ لگانے سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں