مفت آٹے کے تھیلے کیلئے شہری 8سے 10گھنٹے خوار

کالاباغ (نمائندہ دنیا) کالاباغ میں مفت آ ٹے کا حصول جوئے شیر لانے کے برابر ،عوام کو آٹے کے تھیلے کے حصول کے لئے۔۔۔
لمبی قطاروں میں لگ کر 8 سے 10 گھنٹے خوار کر دیا گیا کئی روز سے خواتین اور بزرگ دربدر خوار ہو رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کے آٹا پوانٹس پر غیر معیاری انتظامات دیکھنے میں آ رہے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے اس حوالے سے حکومت سے مطالبہ کیا ہے مفت آٹے کی فراہمی آسان بنائی جائے اور فراہمی کے سنٹرز اور کاؤنٹرز بڑھائے جائیں۔