ٹریفک حادثات میں 2خواتین سمیت 5افراد زخمی ہو گئے

 ٹریفک حادثات میں 2خواتین سمیت 5افراد زخمی ہو گئے

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)جوہر آباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت 5افراد زخمی ہو گئے۔۔۔

 پہلا حادثہ پرانا لاری دا جوہر آباد پر ہوا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر چنگ چی رکشے میں جا لگا ، حادثے میں 60سالہ خالقداد اور 28سالہ خلیل زخمی ہو گئے ، خوشاب روڈ پر دو مور سائیکلوں کے تصاد م میں ایک خاتون 55سالہ غلام سکینہ زخمی ہو گئی ، مظفر گڑھ روڈ پر ابو ہریرہ مسجد کے قریب دو موٹر سائیکل ٹکرا گئے ،45سالہ خدیجہ بی بی زخمی ہوئی جبکہ شبیر پٹرولیم کے قریب موٹر سائیکل اور رکشے کے تصادم میں 38سالہ نبی الرحمٰن زخمی ہو گیا ، ریسکیو1122کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور انہیں مزید علاج کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں