سبزیوں پھلوں دالوں کی قیتوں میں 100 فیصد اضافہ

سبزیوں پھلوں دالوں کی قیتوں میں 100 فیصد اضافہ

سرگودھا(نامہ نگار) رمضان المبارک کے دوران پہلے ہی روز ے پر اشیائے خور ونوش مناسب قیمتوں پر فروخت کے بلند و بالا دعوے ٹھس ہو گئے۔۔۔

 مفت آٹے کی تقسیم کے نام پر دیگر امور کے حوالے سے انتظامی عدم توجہی کے باعث کھلی مارکیٹ میں پہلے روز ہی سرکاری نرخ ناموں کی دھجیاں بکھیرنے کے ساتھ ساتھ من مانی قیمتوں کی وصولی عروج پر رہی ،گزشتہ روز بازاروں میں غیرمعمولی رش رہا، سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کی صورتحال کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ سبزیاں پھل ، دالیں و دیگراشیا خور ونوش 100 فیصد اضافی نرخوں پر فروخت ہوتی رہیں، جس سے صارفین چکرا کر رہ گئے ،پرچون دوکانداروں کاکہنا تھا کہ جس قیمت پر وہ اشیاء لائے ہیں اس پر دس فیصد جائز منافع کیساتھ فروخت کر رہے ہیں، انتظامیہ دوکانداروں پر سختی کی بجائے ذمہ دار ہول سیلر ز/آڑھتیوں کو پکڑیں،تو اشیاء سستی ہو سکتی ہیں، ستم ظریفی یہ ہے کہ چھابڑی والوں کو پکڑ کر انہیں آڑھتی بنا کر مقدمات درج کروا کر حکام بالا کو ایکشن کی رپورٹ تو کر دی جاتی ہے مگر انتظامیہ اپنی ہی مقرر کردہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل طور پرناکام ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں