’’اے سی کلورکوٹ کی ریڑھی بانوں کا رزق ختم کر کے زیادتی‘‘

’’اے سی کلورکوٹ کی ریڑھی بانوں کا رزق ختم کر کے زیادتی‘‘

کلورکوٹ(نمائندہ دنیا)جمعیت علمائے اسلام کے ر ہنماء قاری عزیز الرحمان،ابوحریرہ ایڈوکیٹ اور مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا لیاقت علی نے کہا ہے۔۔۔

 کہ کلورکوٹ کے لوگ پرامن ہیں کبھی کسی سرکاری افسر سے کوئی زیادتی نہیں کی لیکن موجودہ اسسٹنٹ کمشنر نے جان بوجھ کر شہر کے تاجروں کیخلاف بے گناہ مقدمہ درج کروا کر زیادتی کی ہے،انہوں نے کہا کہ اے سی کلورکوٹ نے شہر کے غریب ریڑھی بانوں کا رزق ختم کر کے زیادتی کی ہے ، انہوں نے کہا کہ ڈی سی بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان کے ہم مشکور ہیں جنہوں نے بروقت مداخلت کر کے شہر کے حالات کو کنٹرول کیا اور ڈی سی نے شہر کے غریب ریڑھی بانوں سبزیوں والوں کیلئے علیحدہ سرکاری جگہ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جس پر ہم ڈی سی بھکر اور کمشنر سرگودھا کے مشکور ہیں ،ہم اپنے شہر کے کسی بھی بے گناہ تاجر پر زیادتی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں