لوگوں کو انصاف کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے ،ڈی پی او

لوگوں کو انصاف کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے ،ڈی پی او

سرگودھا(نامہ نگار) لوگوں کو انصاف کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے۔۔۔

 ڈی پی او آفس میں موصول ہونے والی پولیس سے متعلق شکایات ایک پیمانہ ہے ، جس سے ماتحت پولیس کی کارکردگی اورر ویہ کا پتہ چلتا ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ عوام کی رسائی بغیر کسی رکاوٹ کے ہو، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کے انعقاد کے موقع پر کہا کہ عوامی شکایات کو سننے اورانکے حل کیلئے باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا گیا ہے ہر شکایت کو اسکی حساسیت کے پیش نظر ایک خاص مدت میں حل کیا جاتا ہے جبکہ اس سلسلہ میں اپنے فرائض منصبی انجام نہ دینے والے اور عوام سے تعاون نہ کرنیوالے افسران کیخلاف محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جاتی ہے ، اس موقع پر انہوں نے ڈی پی اوآفس آنے والے شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری طورپر حسب ضابطہ کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں