ناقص انتظامات :شہریوں نے آٹے سے بھری گاڑی لوٹ لی

 ناقص انتظامات :شہریوں نے آٹے سے بھری گاڑی لوٹ لی

کندیاں(نمائندہ دنیا)گورنمنٹ ہائی سکول حافظ والا میں آٹا ٹرکنگ پوائنٹ پر آٹے کی تقسیم کے دوران ناقص انتظامات کے باعث لوگوں نے آٹے سے بھری گاڑی کو لوٹ لیا۔۔۔

انتظامیہ کی طرف سے آٹے کی تقسیم کے لئے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ شہری بپھر گئے اور آٹے سے بھری گاڑی پر ہلہ بول دیا،چھینا چھپٹی پر آٹا لے کر چلتے بنے جب کہ انتظامیہ منہ تکتی رہ گئی،آٹے کے حصول سے محروم رہ جانے والے افراد نے احتجاجاً روڈ بلاک کردیا ،بعد میں مذاکرات کے بعد سڑک کو بحال کروا دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں