درزیوں نے ریٹس بڑھا کر عید کیلئے کپڑے لینا بند کردیئے

 درزیوں نے ریٹس بڑھا کر عید کیلئے کپڑے لینا بند کردیئے

سرگودھا(نامہ نگار )سلائی کے رش کے باعث درزیوں نے عید کیلئے کپڑے لینا بند کردیئے اور متعدد ٹیلر ماسٹرز نے اپنی دکانوں پر سلائی کیلئے کپڑوں کی بکنگ بند ہے کے بورڈز بھی آویزاں کردیئے ہیں ۔۔۔

دوسری طرف کاریگروں نے سلائی کے ریٹس بھی بڑھا دیئے ہیں ،درزیوں کا کہنا ہے کہ ان حالات میں ہم صرف ان لوگوں کے کپڑے لے رہے ہیں جو ہمارے مستقل گاہک ہیں تاکہ عید کی وجہ سے بدمزگی پیدا نہ ہو دوسری طرف درزیوں نے مہنگائی’ اور جنریٹر چلانے کا بہانا بناکر سوٹ کی سلائی کے ریٹ 300 روپے تک بڑھا دیئے ہیں 800 روپے میں سلنے والا سوٹ اب 1100 روپے میں سل رہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں