گٹکا، مین پوری، 121، رتن سمیت نشہ آور سپاریوں کی فروخت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حالیہ کاروائیوں کے باوجود شہر سمیت ضلع بھر میں گٹکا، مین پوری، 121، رتن سمیت مختلف نوعیت کی تمباکو اور چھالیوں سے تیار کر دہ نشہ آور اور مضر صحت سپاریوں کی فروخت کم ہونے کی بجائے ۔۔
پہلے کی نسبت بڑھی ہے ،بیشتر دکاندار چھپ چھپا کر یہ نشہ آور اشیا اپنے مستقل خریداروں کو فروخت کر رہے ہیں، نوجوان، بوڑھے بالخصوص چھوٹی عمر کے بچوں اور خواتین میں ان اشیاء کے استعمال کا رجحان اور لوگوں میں منہ اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے ، متعلقہ شعبہ اکا دکا چھاپے مار کر سرکاری ریکارڈ کا پیٹ بھرنے میں مصروف ہے جبکہ مستقل روک تھام کے زمینی حقائق سرکاری ریکارڈ کے عین برعکس ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اس جانب سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر قسم کی سپاریوں پر سختی سے پابندی کروائے ۔