بجلی چوروں کے خلاف کارر وائیاں کرنے والی ٹیم پر تشدد

بجلی چوروں کے خلاف کارر وائیاں کرنے والی ٹیم پر تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیسکو اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے جوہر کالونی میں فیسکو ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کارر وائیاں کی جارہی تھیں۔۔۔

 کہ اس دوران ملزم ہارون سمیت 4ملزموں کی جانب سے فیسکو ٹیموں سے مزاحمت کرتے ہوئے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیااور انہیں سرکاری امور کی انجام دہی سے بھی روک دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں