بھتہ دینے سے انکار پر شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

بھتہ دینے سے انکار پر شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بھتہ دینے سے انکار پر شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔

تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 238رب کے رہائشی سیف الرحمن نامی شہری سے ملزم اللہ دتہ اور ذیشان سمیت دیگر ملزموں کی جانب سے گن پوائنٹ پر بھتے کا مطالبہ کیا گیا ، جبکہ بھتہ ادا نہ کرنے کی صورت قتل اور اغوا سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں