موسم کی تبدیلی کے باوجود گیس لوڈشیڈنگ تھم نہ سکی

موسم کی تبدیلی کے باوجود گیس لوڈشیڈنگ تھم نہ سکی

کندیاں (نمائندہ دنیا) کندیاں موسم کی تبدیلی کے باوجود گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا سکول کالجز اور دفاتر جانے والے طلبائوطالبات اور ملازمین بغیر ناشتہ کئے اپنے اداروں کو جانے پر مجبور ہو گئے۔

 ملک بھر میں موسم سرما میں گیس کی کھپت میں اضافہ کے پیش نظر گیس بحران سے بچنے کے لیے گیس کی لوڈشیڈنگ کی جاتی رہی لیکن موسم گرم ہونے کے باوجود گیس صارفین کو لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا سامنا ہے ،سارا سارادن گیس غا ئب رہتی ہے جسکے باعث شہری سخت ذہنی اذیت کا شکار ہیں شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیاہے کہ کندیاں گیس صارفین کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائی جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں