مختلف واقعات میں خواتین سمیت 9افراد اغوا

مختلف واقعات میں خواتین سمیت 9افراد اغوا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف واقعات میں خواتین سمیت 9 افراد کو اغوا کرلیاگیا۔تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے آبشار چوک سے کار سوار چار نامعلوم مسلح ملزم رفیق کے بیٹے حافظ شفیق۔۔۔

 تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے محلہ فیروز شاہ سے نامعلوم ملزم رمضان بی بی کے بیٹے ، تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے محمود آباد سے شہزاد نے افتخار حسین کی جواں سال بیٹی فائزہ افتخار، تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے نشاط ملز کالونی سے نامعلوم ملزم رمضان کی 15 سالہ بھتیجی عظمی رفیق، تھانہ گلبرگ کے علاقے افغان آباد سے نامعلوم ملزم غلام محی الدین کی بیوی، تھانہ سٹی سمندری کے علاقے کچہری بازار سے نامعلوم ملزم محمد رشید کی جواں سال بیٹی، تھانہ صدر سمندری سے حنیف نے شریفاں بی بی کی بھابھی، تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 353 گ ب سے رفیق نے میر محمد کی جواں سال بیٹی تسلیم بی بی اور تھانہ کُر کے علاقہ موضع حسوکے سے ملزم نسیم بی بی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے لے گئے۔ ، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں