سابقہ حکومت میں بننے والا لاری اڈا میانوالی کا کام التوا کاشکا ر

سابقہ حکومت میں بننے والا لاری اڈا میانوالی کا کام التوا کاشکا ر

کندیاں(نمائندہ دنیا)کروڑوں روپے کی لاگت سے سابقہ حکومت میں بننے والا لاری اڈا میانوالی کا کام التواء کاشکا ر،مبینہ اطلاعات کے مطابق موجودہ حکومت نے لاری اڈا کے لیے فراہم کئے گئے فنڈزکا اجرا روک دیا ہے۔

 جس کی وجہ سے جہاں مسافروں کو سخت تکلیف کا سامنا ہے وہیں ٹرانسپورٹ مالکان کی کروڑوں روپے کی قیمتی گاڑیاں اور عملہ سخت گرمی کے موسم میں دھوپ کی شدت برداشت کررہا ہے گورنمنٹ کی طرف سے عارضی طور پر ٹرانسپورٹر اور مسافروں کو جگہ تو فراہم کردی گئی لیکن مسافروں کو پینے کا پانی تک دستیاب نہیں بارش کے موسم میں جگہ جگہ پر موجود گڑھے بارشی پانی سے بھر جاتے ہیں ۔جنکی وجہ سے وہاں سے گاڑیاں گزرنے سے سٹاپ پر موجود مسافروں کے کپڑے اور حالت دیکھنے کی قابل نہیں رہتی ۔ٹرانسپورٹ مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت کو کروڑوں روپے کے ٹیکس ادا کررہے ہیں لیکن ہمیں سہولتیں فراہم نہیں کی جارہیں ہمارا وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مطالبہ ہے کہ لاری اڈا میانوالی کی تعمیر کے لیے فنڈ فراہمی کے احکامات دیکر جلد از جلد لاری اڈا میانوالی کی تعمیر کاکام مکمل کرا ئیں تاکہ ٹرانسپورٹر حضرات کے ساتھ ساتھ مسافروں کوبھی ذہنی اذیت سے چھٹکارہ مل سکے

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں